• Home  
  • قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ ہوگیا
- کھیل

قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ ہوگیا

کینیڈا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا، پرتھ اسکارچرز کی جانب سے قومی کپتان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں […]

قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ ہوگیا

کینیڈا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا، پرتھ اسکارچرز کی جانب سے قومی کپتان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثناء یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔

فاطمہ ثنا رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.