• Home  
  • قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ
- پاکستان

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے مختلف بچت اسکیموں اور سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا۔ حکومت کی جانب سے شرح منافع میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اور بیواؤں کے لیے بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ پر […]

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے مختلف بچت اسکیموں اور سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے شرح منافع میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اور بیواؤں کے لیے بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔

رینٹ کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر رفوچکر ہونے والا ملزم گرفتار
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع میں 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد شرح 11.80 فیصد مقرر کردی گئی ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نیا ریٹ 11.76 فیصد ہوگیا۔

سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد شرح 11.82 فیصد تک پہنچ گئی اسلامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ 3 سال پر 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد شرح منافع 11.57 فیصد ہوگئی۔

راوی پل پر دو گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد زخمی
سروا اسلامک 5 سال پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.