سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر “فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس” کا آغاز کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم کے پہنچنے یا متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کرنے تک کا وقت انتہائی اہم ہوتا ہے، اور اس دوران درست ابتدائی طبی رہنمائی قیمتی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن 15 پر تربیت یافتہ نمائندے شہریوں کو فرسٹ ایڈ کے ضروری اقدامات سے آگاہ کریں گے، ضرورت پڑنے پر شہری کو ایک لنک بھیجا جائے گا، جس کے ذریعے ویڈیو پر فرسٹ ایڈ گائیڈنس بھی حاصل کی جا سکے گی، جبکہ تربیت یافتہ نمائندہ ابتدائی طبی امداد سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس کا مقصد ریسکیو یا طبی امداد پہنچنے تک قیمتی وقت کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔

