• Home  
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تحفظات کے باوجود خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ احتجاجی سرگرمی میں وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق تحفظات کے باوجود تحریک […]

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تحفظات کے باوجود خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ احتجاجی سرگرمی میں وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحفظات کے باوجود تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو مکمل حمایت کا پیغام بھجوا دیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ 27 ستمبر یا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کسی بھی ایڈونچر کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے لیے پس پردہ رابطے کرنے پر بھی تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ لانگ مارچ اور دیگر کئی معاملات میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو نظر انداز کیا، تاہم اپوزیشن اتحاد نے اس پر شکوہ بھی کیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی رائے مان لی جاتی تو آج پی ٹی آئی پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہوتی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو واضح پیغام دیا گیا تھا کہ 27 ستمبر کی تاریخ تبدیل نہ کی جائے، پشاور سے روانگی 27 ستمبر کو ہو اور اسلام آباد 5 اکتوبر کو پہنچا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 27 ستمبر اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی کی مشترکہ احتجاجی کال تھی، جس کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی نے کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی کا موقف ہے کہ لانگ مارچ اس لیے مؤخر کیا گیا اور اپوزیشن قیادت کی تجویز اس لیے نہیں مانی گئی کہ کارکنوں کو وقت سے پہلے تھکانا مناسب نہیں تھا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.