آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی کے مطابق برکی روڈ پر 182، گلبرگ ٹو میں 176، پیراگون سٹی میں 169 اور بیدیاں روڈ پر 166 کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 163 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 160 کی فضائی آلودگی ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغات کے شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

