• Home  
  • جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس و بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- پاکستان

جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس و بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں ڈولفن سکواڈ کا جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس اور بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی اور […]

لاہور میں ڈولفن سکواڈ کا جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس اور بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں، جبکہ رجسٹریشن، انجن یا چیسیز میں ٹیمپرنگ کرنا قانوناً جرم ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق پکڑی گئی تمام گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے مختلف تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.