• Home  
  • ’’مفت سِم اور سوشل پروٹیکشن والٹ‘‘ بی آئی ایس پی بینفشریز کے لیے ضروری خبر!
- پاکستان

’’مفت سِم اور سوشل پروٹیکشن والٹ‘‘ بی آئی ایس پی بینفشریز کے لیے ضروری خبر!

اسلام آباد (28 ستمبر 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز خواتین کے لیے مفت سِم اور سوشل پروٹیکشن والٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔ بی آئی ایس پی کے جاری اعلامیے کے مطابق بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین مفت سِم حاصل کرنے اور سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے کسی […]

’’مفت سِم اور سوشل پروٹیکشن والٹ‘‘ بی آئی ایس پی بینفشریز کے لیے ضروری خبر!

اسلام آباد (28 ستمبر 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز خواتین کے لیے مفت سِم اور سوشل پروٹیکشن والٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کے جاری اعلامیے کے مطابق بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین مفت سِم حاصل کرنے اور سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے کسی بھی قریبی بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر یا کیمپ سائٹس پر تشریف لائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کی بایومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں مفت سِم فراہم کر دی جائے گی اور اسی سِم پر ان کا بی آئی ایس پی سوشل پروٹیکشن والٹ کھولا جائے گا۔

مستقبل میں بی آئی ایس پی کی تمام اقساط، وظائف اور مالی امداد اسی والٹ کے ذریعے منتقل ہوں گے۔

May be an image of one or more people and text

بی آئی ایس پی اعلامیے میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کو فراہم کی جانے والی سِم صرف ایک موبائل فون سِم نہیں بلکہ ان کا ڈیجیٹل بٹوہ ہے، جس کی حفاظت کرنا ان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.