• Home  
  • خاندان نے بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی گفتگو سے متعلق خبریں مسترد کردیں
- پاکستان

خاندان نے بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی گفتگو سے متعلق خبریں مسترد کردیں

اسلام آباد(28 ستمبر 2026): بانی پاکستان تحریک انصاف کے خاندان نے بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کے درمیان گفتگو سے متعلق میڈیا میں زیرِ گردش خبروں کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملاقات […]

خاندان نے بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی گفتگو سے متعلق خبریں مسترد کردیں

اسلام آباد(28 ستمبر 2026): بانی پاکستان تحریک انصاف کے خاندان نے بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کے درمیان گفتگو سے متعلق میڈیا میں زیرِ گردش خبروں کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملاقات سے منسوب جو باتیں اور دعوے سامنے آ رہے ہیں، وہ اصل گفتگو کی ہرگز عکاسی نہیں کرتے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے آخری بار رواں برس 25 اگست کو اڈیالہ جیل میں سپریم کورٹ کی دی گئی ہدایت کے مطابق ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد نورین نیازی نے اپنی گفتگو یا تفصیلات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کی تھیں۔

خاندان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چونکہ نورین نیازی اس وقت زیرِ حراست ہیں، اس لیے وہ خود اس قسم کے جھوٹے دعوؤں کی تردید یا وضاحت کرنے کا موقع نہیں رکھتیں۔ یہی وجہ ہے کہ خاندان نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے جوڑی جانے والی تمام من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.