• Home  
  • اسلام آباد میں طوفانی بارش ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر
- پاکستان

اسلام آباد میں طوفانی بارش ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا اور متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں الصبح ہونے والی تیز طوفانی بارش اور خراب موسم کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ جس کے باعث کئی پروازوں […]

اسلام آباد میں طوفانی بارش ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا اور متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں الصبح ہونے والی تیز طوفانی بارش اور خراب موسم کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔

جس کے باعث کئی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں تاخیر اور لینڈنگ کے مقام میں تبدیلی کی گئی۔

پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز (پی کے 750) کو خراب موسم کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

اسی طرح نجی ایئرلائن “فلائی جناح” کی شارجہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز (741) کو بارش کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث کئی پروازوں کو فضا میں چکر لگانے کی ہدایت کی۔

فلائی جناح کی ریاض سے آنے والی پرواز شدید تاخیر کا شکار ہوئی اور 5 گھنٹے بعد صبح 8:50 بجے اسلام آباد لینڈ کرسکی۔

طوفانی بارش کے باعث کویت جانے والی کویت ایئر کی پرواز 206 کو بھی ایئر ٹریفک کنٹرول نے تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹیک آف سے روکے رکھا، جس کے بعد موسم بہتر ہوتے ہی کلئیرنس دے کر روانہ کیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.