• Home  
  • پنجاب میں مزید 6460 سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور
- پاکستان

پنجاب میں مزید 6460 سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور

 پہلے تین مراحل کے نتائج کے بعد پنجاب میں مزید سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول آؤٹ سورسنگ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ زیر غور لاتے ہوئے فیز فور کے لیے سکولوں کی فائنل لسٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ […]

پنجاب میں مزید 6460 سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور

 پہلے تین مراحل کے نتائج کے بعد پنجاب میں مزید سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول آؤٹ سورسنگ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ زیر غور لاتے ہوئے فیز فور کے لیے سکولوں کی فائنل لسٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیز فور میں مزید 6460 سرکاری سکولز آؤٹ سورس کیے جانے کا امکان ہے، جن میں 600 ہائی سکولز جبکہ 5860 پرائمری و مڈل سکولز شامل ہیں۔

پہلے تین مراحل میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے پروگرام کو مزید وسعت دینے پر غور شروع کیا ہے۔ فیز فور کے لیے مزید سرکاری سکولوں کی فائنل فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل لسٹ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد ہزاروں مزید سرکاری سکولز آؤٹ سورسنگ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.