• Home  
  • دو برس میں بیرون ملک کتنے پاکستانی ورکرز جان سے گئے؟ اعداد و شمار جاری
- پاکستان

دو برس میں بیرون ملک کتنے پاکستانی ورکرز جان سے گئے؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد2: برس میں بیرون ملک مقیم 799 پاکستانی ورکرز مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات سعودی عرب میں ہوئیں۔ نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو برس کے دوران 13 مختلف ممالک میں 799 پاکستانی ورکرز حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ سعودی عرب میں […]

2 برس میں بیرون ملک کتنے پاکستانی ورکرز جان سے گئے؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد2: برس میں بیرون ملک مقیم 799 پاکستانی ورکرز مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات سعودی عرب میں ہوئیں۔

نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو برس کے دوران 13 مختلف ممالک میں 799 پاکستانی ورکرز حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ سعودی عرب میں 575 اور متحدہ عرب امارات میں 104 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے، جبکہ ملائیشیا میں 35 اور لیبیا میں 13 پاکستانی ورکرز جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 10، قطر میں 19، عمان میں 16، بحرین میں 9، ترکیہ میں 6 اور سپین میں 3 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے، اٹلی اور جرمنی میں دو، دو ہلاکتیں ہوئیں۔

جاں بحق پاکستانیوں کے 3 ہزار 488 خاندانوں کو  1  ارب 30 کروڑ روپے ادا کیے گئے، جبکہ ریاض، ابوظہبی، دبئی، قطر، کویت اور بحرین سے بھی واجب الادا رقوم دلوائی گئیں۔ پاکستانی مشنز نے 294 خاندانوں کو 75 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار روپے ادا کیے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.