• Home  
  • اسلام آباد لانگ مارچ: آئی جی کے پی نے پولیس افسران کو خبردار کر دیا
- پاکستان

اسلام آباد لانگ مارچ: آئی جی کے پی نے پولیس افسران کو خبردار کر دیا

پشاور (19 ستمبر 2026): آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس افسران کو خبردار کر دیا۔ آئی جی کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر 2026 کے لانگ مارچ کے خلاف حکم پر عملدرآمد کیلیے مراسلہ جاری کیا […]

اسلام آباد لانگ مارچ: آئی جی کے پی نے پولیس افسران کو خبردار کر دیا

پشاور (19 ستمبر 2026): آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس افسران کو خبردار کر دیا۔

آئی جی کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر 2026 کے لانگ مارچ کے خلاف حکم پر عملدرآمد کیلیے مراسلہ جاری کیا جس میں پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ عدالت نے اسلام آباد کی طرف مارچ، ریلی یا جلوس سے متعلق خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کوئی پولیس افسر اسلام آباد کی طرف مارچ، ریلی یا جلوس میں سہولت فراہم نہیں کرے گا، سہولت فراہم کرنے کی ہدایات ملنے پر آئی جی پولیس کو فوری اطلاع دی جائے گی، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم ہے کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں سرکاری وسائل براہ راست یا بالواسطہ استعمال نہیں ہوں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.