• Home  
  •  گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری, ہفتے میں 3 دن بند رہے گا
- پاکستان

 گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری, ہفتے میں 3 دن بند رہے گا

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ بدھ، جمعہ اور ہفتے کو بند رہے گا، جبکہ دیگر دنوں میں مخصوص اوقات کے دوران پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔ نئے اوقات کار کے مطابق گوادر ایئرپورٹ پیر اور جمعرات کو دوپہر 2 بج […]

گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری, ہفتے میں 3 دن بند رہے گا

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ بدھ، جمعہ اور ہفتے کو بند رہے گا، جبکہ دیگر دنوں میں مخصوص اوقات کے دوران پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

نئے اوقات کار کے مطابق گوادر ایئرپورٹ پیر اور جمعرات کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک کھلا رہے گا۔

 گوادر ایئرپورٹ منگل کو صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک اور دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے 2 بج کر 15 منٹ تک آپریشنل رہے گا۔

اسی طرح اتوار کے روز گوادر ایئرپورٹ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلا رہے گا۔ ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار 30 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

’’نیوز کے مطابق مقررہ اوقات کار کے علاوہ گوادر ایئرپورٹ سے پرواز کے خواہشمند سول یا فوجی طیاروں کو 24 گھنٹے قبل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اطلاع دینا ہوگی۔ غیر شیڈولڈ سول اور نان سول طیاروں کے آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.