معروف چینی آٹو برینڈ Geely نےملک میں ایک ساتھ 3 نئی SUVs متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان ایس یو ویز میں 2 مکمل الیکٹرک گاڑیاں جبکہ ایک ہائبرڈ ہوگی، تاہم کمپنی نے فی الحال ان گاڑیوں کے نام،قیمت اور مکمل فیچرز ظاہر نہیں کیے۔
بیسٹ وے آٹوموٹیو کے گروپ مینجنگ ڈائریکٹر محمد عرفان انور شیخ کے مطابق کمپنی پاکستان میں Geely Auto کا باقاعدہ نمائندہ اور مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے ،Geely پاکستان میں اپنی ابتدائی لائن اپ کو مکمل طور پر نیوانرجی ایس یو ویز تک محدود رکھے گی، منصوبے کے مطابق 3 گاڑیوں میں سے 2 مکمل الیکٹرک ہوں گی، جبکہ تیسری SUV ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ آئے گی۔
گاڑیوں کی بکنگ 2026 کے اختتام سے پہلے شروع ہونے کی توقع ہے،صارفین کی نظریں اب ان ماڈلز، قیمتوں اور رینج سے متعلق تفصیلات پر ہیں۔
Bestway Automotive صرف گاڑیاں درآمد کرنے تک محدود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتی،کمپنی نے پاکستان میں Geely گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے,اس مقصد کیلئے کمپنی نے حال ہی میں ایک موجودہ CKD مینوفیکچرنگ پلانٹ حاصل کیا ہے، جسے مستقبل میں Geely گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ہےیعنی پاکستان میں Geely کا سفر ابتدائی طور پر درآمد شدہ گاڑیوں سے شروع ہوگا، لیکن آگے چل کر کمپنی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کی جانب بڑھ سکتی ہے اس سے مستقبل میں گاڑیوں کی دستیابی، قیمتوں اور مقامی آٹو انڈسٹری پراثر پڑنے کا امکان ہے۔

