فٹ پاتھوں سے ٹھیلوں کو ہٹانے کیلئے کمشنر کراچی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت گراں فروشی کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فٹ پاتھوں پر ٹھیلوں کی روک تھام کے لیے بلدیاتی اداروں کو متحرک کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ روڈ سائیڈ ہوٹلز کو کیو آر کوڈز اور ایفی ڈیوٹ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور کمشنر پورٹل پر غیر رجسٹرڈ روڈ سائیڈ ہوٹلز بھی سیل کر دیئے جائیں گے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 17 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 39 دکانیں سیل کردی گئیں۔
کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا تھا کہ گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف مہم کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

