• Home  
  • پاکستان میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
- Uncategorized

پاکستان میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد : ملک میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر تک مختلف علاقوں میں خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے […]

اسلام آباد : ملک میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر تک مختلف علاقوں میں خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 17 ستمبر تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے دیامر، غذر، اشکومن، گپس، یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی جبکہ بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.