• Home  
  • ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
- پاکستان

ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور(15 ستمبر 2026): صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پائیدار ترقی اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ تیزی سے زور پکڑتا جا رہا ہے، جہاں کسانوں اور تاجروں […]

ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور(15 ستمبر 2026): صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پائیدار ترقی اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ تیزی سے زور پکڑتا جا رہا ہے، جہاں کسانوں اور تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے نئے صوبوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔

رحیم یار خان میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کے کسان کو اپنے جائز حقوق، انصاف، تعلیم اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے مجبوراَ لاہور کے طویل چکر لگانے پڑتے ہیں۔ موجودہ نظام کو مفلوج قرار دیتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے اکیلے پنجاب میں کم از کم 6 سے 10 نئے صوبے بنائے جانے چاہئیں۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کا اصل حق 35 فیصد بنتا ہے، لیکن اسے بمشکل صرف 12 فیصد حصہ دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بہتر گورننس، عوامی مسائل کے فوری حل اور بنیادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے حسن ابدال کے شہریوں اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے بھی نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کی ہے۔

تقریب کے مقررین کا کہنا تھا کہ نئے صوبے ملک کی بقا اور تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔

مقررین نے پرزور مطالبہ کیا کہ عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.