• Home  
  • کراچی: پولیس اہلکار کا رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد ، فائرنگ اور شیشہ توڑ دیا
- Uncategorized

کراچی: پولیس اہلکار کا رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد ، فائرنگ اور شیشہ توڑ دیا

کراچی(14 ستمبر 2026): منگھوپیر سلطان آباد میں گاڑی نہ ہٹانے پر مبینہ پولیس اہلکار نے رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کیا، پستول نکال کر گولیاں چلائیں اور رکشے کا شیشہ توڑ دیا۔ متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سواری لے کر گرم چشمے کی جانب جا رہا تھا کہ […]

کراچی(14 ستمبر 2026): منگھوپیر سلطان آباد میں گاڑی نہ ہٹانے پر مبینہ پولیس اہلکار نے رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کیا، پستول نکال کر گولیاں چلائیں اور رکشے کا شیشہ توڑ دیا۔

متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سواری لے کر گرم چشمے کی جانب جا رہا تھا کہ رکشہ بند ہو گیا، اس دوران پیچھے سے آنے والی گاڑی کے پولیس اہلکار نے ہارن بجایا۔

ڈرائیور کے مطابق اس نے اہلکار سے کہا کہ پانچ منٹ صبر کریں، کیچڑ کی وجہ سے گاڑی آگے نہیں بڑھا سکتا، اور تھوڑا سا رکشہ آگے کرنے پر اہلکار نے آگے جا کر گالیاں دینا شروع کر دیں۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب اس نے گالی دینے سے منع کیا تو ملزم نے طیش میں آ کر رکشے کا شیشہ توڑ دیا اور اس پر براہ راست دو گولیاں چلائیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ڈرائیور نے بمشکل وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

متاثرہ ڈرائیور کے مطابق ملزم کار ڈرائیور اسی علاقے میں رہتا ہے اور منگھوپیر تھانے میں تعینات ہے۔

واقعے کے بعد انصاف کے حصول کے لیے زخمی رکشہ ڈرائیور منگھوپیر دھرنے میں پہنچ گیا جہاں اس نے اپنی شکایت ریکارڈ کروائی، جس کے بعد تھانے میں باضابطہ شکایت درج کرائی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھوپیر پولیس اپنے مبینہ پیٹی بند بھائی کو بچانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، اور ڈرائیور کو پہلے سمجھانے بجھانے کی کوشش کی گئی اور بعد میں تاخیر سے میڈیکل لیٹر بنا کر اسپتال روانہ کیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.