• Home  
  • کیمرون گرین نے ایملی ریڈوڈ سے شادی کر لی، تصاویر جاری کردیں
- Uncategorized

کیمرون گرین نے ایملی ریڈوڈ سے شادی کر لی، تصاویر جاری کردیں

سڈنی: آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ویسٹرن آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز […]

سڈنی: آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ویسٹرن آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں ہوئی، جہاں کیمرون گرین روایتی سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔

دوستوں اور اہلِ خانہ نے تقریب کے بعد نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا، بعد ازاں دونوں نے ایک ساتھ ڈانس بھی کیا۔

فروری 2025ء میں کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے منگنی کا اعلان کیا تھا، گرین نے یالنگپ میں انہیں شادی کے لئے پرپوز کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے، ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔

72 سالہ معروف فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین آسٹریلیا کی جانب سے اب تک 39 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہیں رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.