لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا خوبصورت عروسی لُک توجہ کا مہور بن گیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح کے موقع پر آئیوری اور گلابی رنگ کے میک اَپ کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز اپنایا۔ جسے خوب پسند کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق انہوں نے ہیرے کے زیورات کا نفیس سیٹ پہنا تھا۔
View this post on Instagram
وزیرِاعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی کا عروسی لباس ہلکا سنہری رنگ کا تھا، جس پر فیروزی، ٹی پنک، مدھم سنہری اور سلور رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ماہ نور نے بالوں کو آدھا کھلا رکھتے ہوئے سادہ اور خوبصورت ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا۔
یاد رہے کہ ماہ نور صفدر حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئی تھیں، جس کے بعد ان کے نکاح کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ماہ نورکے دولہا اذان جبار صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جن کا تعلق فلور ملز کے شعبے سے ہے۔

