• Home  
  • 72 سالہ معروف فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- Uncategorized

72 سالہ معروف فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

کوالمپور: ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی کر لی، حیرت انگیز طور پر جوڑے کی عمر میں 52 سال کا بڑا فرق ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر […]

کوالمپور: ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی کر لی، حیرت انگیز طور پر جوڑے کی عمر میں 52 سال کا بڑا فرق ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

بعد ازاں ان کے چھوٹے بھائی اور سابق فٹبالر داتوک یونس الف نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ شادی کی تقریب 27 اگست 2026ء کو ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان اس رشتے کے لیے رضامند تھے اور اس میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔

داتوک یونس الف کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر میرے بھائی اس وقت اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر ہیں اور اسی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔

داتوک عبدہ الف کے ایک دوست نے بھی وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر کو مستند قرار دیا ہے لیکن شادی کی تقریب کے مقام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

نوجوان فٹبالر لامین نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

واضح رہے کہ داتوک عبدہ الف ملائیشیا کی فٹبال ٹیم کے سنہری دور خصوصاً 1970ء کی دہائی کے آخر اور 1980ء کی دہائی کے آغاز میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے 1980ء کے ماسکو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم بعد میں ملائیشیا ماسکو اولمپکس میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.