• Home  
  • خانیوال میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے نام پر مبینہ 24 کروڑ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
- پاکستان

خانیوال میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے نام پر مبینہ 24 کروڑ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

خانیوال: وفاقی وزیر چوہدری سالک کے بیان کے بعد بیوٹیفکیشن منصوبے کے نام پر مبینہ 24 کروڑ کی کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں شہر کی خوبصورتی کے نام پر شروع کیے گئے بیوٹیفکیشن منصوبے میں مبینہ طور پر 24 کروڑ روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ سابق ڈپٹی […]

خانیوال میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے نام پر مبینہ 24 کروڑ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

خانیوال: وفاقی وزیر چوہدری سالک کے بیان کے بعد بیوٹیفکیشن منصوبے کے نام پر مبینہ 24 کروڑ کی کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں شہر کی خوبصورتی کے نام پر شروع کیے گئے بیوٹیفکیشن منصوبے میں مبینہ طور پر 24 کروڑ روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ سابق ڈپٹی کمشنر ملیحہ راشد، انجینئر زین بلوچ اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خانیوال: بیوٹیفکیشن منصوبے میں مبینہ 24 کروڑ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈر سامنے آ گیا، سابق ڈی سی اور انجینئر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں شہر کی خوبصورتی اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے نام پر مبینہ 24 کروڑ روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا۔

جس پر سابق ڈپٹی کمشنر ملیحہ راشد، انجینئر زین بلوچ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خانیوال کے مختلف چوکوں اور بازاروں کی خوبصورتی کے لیے 65 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ مختص کر کے کام شروع کیا گیا تھا۔

الزام ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر ملیحہ راشد کے حکم پر منصوبے کے ٹھیکیدار کو 24 کروڑ روپے کی رقم پیشگی (ایڈوانس) ادا کر دی گئی، جبکہ ٹھیکیدار نے صرف 4 سے 5 کروڑ روپے کا کام کرایا اور بھاری رقم وصول کرنے کے بعد کام چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

معاملہ سامنے آنے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد اینٹی کرپشن لاہور نے سابق ڈی سی ملیحہ راشد، انجینئر زین بلوچ اور دیگر ملوث اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

موجودہ ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد کے مطابق وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد ٹھیکیدار نے وصول کی گئی تمام رقم اینٹی کرپشن لاہور کے پاس جمع کرا دی ہے۔

شہر کی خوبصورتی کے لیے مختص 65 کروڑ روپے کا یہ اہم معاملہ اب اینٹی کرپشن کے دروازے پر پہنچ چکا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقات صرف فائلوں تک محدود رہتی ہیں یا قومی خزانے کو مبینہ نقصان پہنچانے والوں کا واقعی احتساب ہوتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.