• Home  
  • ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع ڈٹ گئے، مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
- دنیا

ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع ڈٹ گئے، مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

واشنگٹن(6 نومبر 2026): امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف جاری جنگ اور اپنے خلاف اٹھنے والی مواخذے کی کوششوں پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پیٹ ہیگسیتھ نے وضاحت کی کہ اس جنگ کا بنیادی […]

ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع ڈٹ گئے، مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

واشنگٹن(6 نومبر 2026): امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف جاری جنگ اور اپنے خلاف اٹھنے والی مواخذے کی کوششوں پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پیٹ ہیگسیتھ نے وضاحت کی کہ اس جنگ کا بنیادی مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جس طرح سابقہ دور میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں، اسی طرح ان کے خلاف کی جانے والی یہ کوششیں بھی ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔

وزیرِ دفاع نے ڈیموکریٹس اور خفیہ حکومتی حلقوں سے وابستہ اپنے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے اس لیے نفرت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ان کے پسندیدہ نظریات اور پالیسیوں کو ایک ایک کرکے ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ “ڈیموکریٹس اور ریاستی انتہا پسند ہم سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟” اور خود ہی جواب دیا کہ “کیونکہ ہم نے ان کی مقدس گائے جیسے نظریات کو ایک ایک کرکے اور بغیر کسی معذرت کے ختم کر دیا ہے۔”

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ڈی ای آئی ایک مارکسی نظریہ ہے، جس کا مقصد معاشرے کو تباہ کرنا ہے، اس لیے ہم نے اسے ملیا میٹ کر دیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.