• Home  
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاعوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم
- پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاعوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔  اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابل تحسین ہے۔  انہوں […]

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاعوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔

 اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابل تحسین ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافے کا رحجان ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیا۔

 مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے۔  

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.