• Home  
  • سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بحال نہ ہونے پر تیل کے ذخائر ختم ہونے کا خدشہ
- Uncategorized

سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بحال نہ ہونے پر تیل کے ذخائر ختم ہونے کا خدشہ

ریاض(14 ستمبر 2026): سعودی عرب کی اہم ترین ’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘ کی بحالی میں مزید تاخیر کی صورت میں اسے تیل کے ذخائر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی اہم ترین مشرق-مغرب آئل پائپ لائن چند دنوں کے اندر بحال نہ کی گئی تو […]

ریاض(14 ستمبر 2026): سعودی عرب کی اہم ترین ’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘ کی بحالی میں مزید تاخیر کی صورت میں اسے تیل کے ذخائر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی اہم ترین مشرق-مغرب آئل پائپ لائن چند دنوں کے اندر بحال نہ کی گئی تو برآمدی تیل کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔ پائپ لائن کی بندش سے عالمی تیل سپلائی کا چار فیصد حصہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاس اس وقت تیل کی برآمدات جاری رکھنے کے لیے بندرگاہوں پر صرف 5 سے 7 دن کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ پائپ لائن کے نقصان کی مرمت میں پانچ سے چھ ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

عراق نے سعودی آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے والا ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم قبضے میں لے لیا

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں ڈرون حملے کے بعد پائپ لائن پر تمام سرگرمیوں کے معطل ہونے اور پہنچنے والے شدید نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملے عراق کی سرزمین سے کیے گئے تھے۔

سعودی تیل کی ترسیل میں مزید کمی دنیا بھر میں سپلائی بحران کو مزید سنگین بنا دے گی، جس کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں پہلے ہی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی بانڈز کی پیداوار 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.