• Home  
  • یو اے ای میں مقیم پاکستانی ویزا ختم یا منسوخ ہونے پر کیا کریں؟ اہم ہدایات جاری
- دنیا

یو اے ای میں مقیم پاکستانی ویزا ختم یا منسوخ ہونے پر کیا کریں؟ اہم ہدایات جاری

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کا ویزا ختم یا منسوخ ہوجائے تو کیا کریں؟ اس حوالے سے قانونی قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ویزا ایکسائپر یا منسوخ […]

یو اے ای میں مقیم پاکستانی ویزا ختم یا منسوخ ہونے پر کیا کریں؟ اہم ہدایات جاری

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کا ویزا ختم یا منسوخ ہوجائے تو کیا کریں؟ اس حوالے سے قانونی قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ویزا ایکسائپر یا منسوخ ہونے کے بعد قیام سے متعلق قانونی قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویزا یا ورک پرمٹ منسوخ ہونے کے بعد امارات میں غیر معینہ مدت تک قیام کی اجازت نہیں ہوتی تاہم اماراتی قانون کے تحت ویزا ختم یا منسوخ ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کو ایک مخصوص مہلت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی آئندہ کی قانونی حیثیت کے بارے میں مناسب فیصلہ کر سکیں۔

ویزے کی نوعیت اور کیٹیگری کے لحاظ سے یہ مہلت عموماً 30 دن سے لے کر 6 ماہ (180 دن) تک ہو سکتی ہے۔

اس مخصوص عرصے کے دوران متاثرہ افراد کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ نیا روزگار تلاش کر کے نئے ویزے پر اپنی رہائش برقرار رکھیں یا پھر تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق ملک سے واپس روانہ ہو جائیں۔

درست ورک پرمٹ اور ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ کے بغیر کام کرنے یا گریس پیریڈ ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام پر بھاری جرمانے، حراست، ملک بدری اور دوبارہ امارات میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 پاکستانیوں کے لیے ضروری اقدامات

ویزا اور ورک پرمٹ کی منسوخی کی حتمی تاریخ تحریری طور پر معلوم کریں۔

پاسپورٹ، ایمریٹس آئی ڈی، کنٹریکٹ، اور پے سلپس کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں۔

کسی بھی نئے آجر کے محض زبانی وعدے پر کام شروع نہ کریں۔

اپنے ساتھ ساتھ اپنے زیرِ کفالت اہلِ خانہ کے ویزوں کی قانونی حیثیت بھی بروقت چیک کریں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی “فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹیٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی” نے ایک جدید آن لائن سروس بھی فراہم کر رکھی ہے۔

جس کے ذریعے ہر فرد اپنے پاسپورٹ کی معلومات، امارات آئی ڈی یا فائل نمبر درج کر کے سرکاری سمارٹ سروسز پورٹل پر اپنی درست مہلت اور قانونی اسٹیٹس کی تفصیلات باآسانی معلوم کر سکتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.