• Home  
  • ای پروٹیکٹر ! بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی
- دنیا

ای پروٹیکٹر ! بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی

اسلام آباد : ای پروٹیکٹر’ رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیا ، جس سے اب موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع، ضروری دستاویزات اَپ لوڈ اور رجسٹریشن کی پیش رفت آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک […]

ای پروٹیکٹر ! بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی

اسلام آباد : ای پروٹیکٹر’ رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیا ، جس سے اب موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع، ضروری دستاویزات اَپ لوڈ اور رجسٹریشن کی پیش رفت آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے ‘ای پروٹیکٹر’ (e-Protector) رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

نئے نظام کے تحت درخواست گزار اب موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع، ضروری دستاویزات اَپ لوڈ اور رجسٹریشن کی پیش رفت آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل اقدام سے بالخصوص دور دراز علاقوں کے شہریوں کے سفری اخراجات، وقت اور غیر ضروری دفتری چکروں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ پروسیسنگ کا عمل شفاف اور تیز تر ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹر رجسٹریشن صرف ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ قانونی اور محفوظ روزگار کا اہم ضامن ہے۔

اس عمل کے دوران ویزے، ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ اور آجر کے ریکارڈ کی مکمل جانچ کی جاتی ہے، جس سے بیرونِ ملک موجود پاکستانی سفارت خانوں اور کمیونٹی ویلفیئر اٹیچیز کو ضرورت کے وقت کارکن کی معاونت میں آسانی ہوتی ہے۔

درخواست گزاروں کے لیے اہم ہدایات

درخواست جمع کراتے وقت صرف اپنا ذاتی اور درست موبائل نمبر و ای میل استعمال کریں۔

پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ویزا اور ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ کی واضح نقول اپ لوڈ کریں۔

ٹریکنگ آئی ڈی، فیس کی رسید اور منظور شدہ سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ محفوظ رکھیں۔

کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ کو اپنے اصل دستاویزات، پاس ورڈ یا او ٹی پی ہرگز نہ دیں۔

ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ وزٹ ویزے پر کام کرنا یا پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر بیرونِ ملک جانا شدید قانونی، مالی اور حفاظتی خطرات کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا تمام شہری روانگی سے قبل اپنے تمام قانونی مراحل خود مکمل اور تصدیق کریں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.