• Home  
  • معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا زین احمد سے علیحدگی کا اعلان
- شوبز

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا زین احمد سے علیحدگی کا اعلان

پاکستانی موسیقی کی دنیا کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر اور معروف فیشن برانڈ کے سی ای او زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ آئمہ بیگ کی گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جس کی تصاویر انہوں […]

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا زین احمد سے علیحدگی کا اعلان

پاکستانی موسیقی کی دنیا کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر اور معروف فیشن برانڈ کے سی ای او زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

آئمہ بیگ کی گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں اور جوڑے کو اس موقع پر بے حد پسند کیا گیا تھا۔

زین احمد کا تعلق ایک معروف پس منظر سے ہے، اور ان کے دادا مرزا غلام احمد تاریخ میں ایک بڑا نام رکھتے ہیں۔ شادی سے قبل اس جوڑے نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور کھلے عام اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

تاہم کچھ عرصے سے اس جوڑے کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں۔ آئمہ بیگ اس دوران مختلف اشارے دیتی رہی ہیں جن میں مشکل وقت میں تنہا رہنے اور حال ہی میں چہرے پر چوٹ کی تصویر شیئر کرنا شامل ہے، جس پر مداحوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں شاید تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

اب آئمہ بیگ نے ایک تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور ان کے بال سلور بلون رنگ کے ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنے تعلقات کی نوعیت واضح کرتے ہوئے کیپشن میں خود کو ’سنگل‘ ظاہر کیا ہے اور اس طرح انہوں نے زین احمد سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تاہم دوسری جانب زین احمد کی طرف سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.