• Home  
  • مسلم لیگ ن کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مریدکے : پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرید کے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق میونسپل چیئرمین شیخ شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس […]

مسلم لیگ ن کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مریدکے : پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرید کے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق میونسپل چیئرمین شیخ شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شیخ شبیر جی ٹی روڈ پر واقع اپنی فلور مل سے کار میں لاہور اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر متعدد گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فوری طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مریدکے منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تاہم فائرنگ کی اس واردات کے پیچھے چھپے دوافع فی الحال سامنے نہیں آ سکے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.