• Home  
  • سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی
- پاکستان

سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 4401 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے […]

سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 4401 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 56 ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4342 ڈالر ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمت بھی 253 روپے کمی سے فی تولہ 6871 روپے ہوگئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.