• Home  
  • سانحہ پمز: نومولود کی جان بچانے والی نرس کو چینی کمپنی کا 10 لاکھ روپے کا انعام
- صحت

سانحہ پمز: نومولود کی جان بچانے والی نرس کو چینی کمپنی کا 10 لاکھ روپے کا انعام

اسلام آباد (11 ستمبر 2026): گزشتہ ماہ سانحہ پمز اسپتال میں نومولود کی جان بچانے والی نرس کو چینی کمپنی نے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ گزشتہ ماہ پمز اسپتال میں نرسری میں لگنے والی آگ نے 14 نوزائیدہ بچوں کی جان لے لی تھی اور صرف ایک بچے کو ہی زندہ بچایا […]

سانحہ پمز: نومولود کی جان بچانے والی نرس کو چینی کمپنی کا 10 لاکھ روپے کا انعام

اسلام آباد (11 ستمبر 2026): گزشتہ ماہ سانحہ پمز اسپتال میں نومولود کی جان بچانے والی نرس کو چینی کمپنی نے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

گزشتہ ماہ پمز اسپتال میں نرسری میں لگنے والی آگ نے 14 نوزائیدہ بچوں کی جان لے لی تھی اور صرف ایک بچے کو ہی زندہ بچایا گیا تھا۔

زندہ بچ جانے والے واحد نومولود کو اسپتال کی نرس رضیہ نورین نے اپنی جان پر کھیل کر بچایا تھا۔ ان کی اس بہادری پر چینی کمپنی نے انہیں 10 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔

چینی کمپنی کی چیئرپرسن یان جن نے گزشتہ روز نرس رضیہ نورین کو ان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا اور 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

اس موقع پر یان جن کا کہنا تھا کہ ایک جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے رضیہ نورین کے اس کارنامے پر انہیں ایک کروڑ روپے کا انعام دیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ خدمت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.