• Home  
  • ڈیبیو ٹیسٹ میں چار وکٹیں لینے والے رضا اللہ پر قسمت کی دیوی کیسے مہربان ہوئی؟
- کھیل

ڈیبیو ٹیسٹ میں چار وکٹیں لینے والے رضا اللہ پر قسمت کی دیوی کیسے مہربان ہوئی؟

ایجسٹن (11 ستمبر 2026): ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے اوور میں انگلش کپتان کو پویلین بھیجنے اور اننگ میں چار وکٹیں لینے والے رضا اللہ کا قومی ٹیم میں انتخاب کیسے ہوا؟ اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے پہلے اوور میں انگلینڈ کے کپتان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیجنے والے اور اننگ […]

ڈیبیو ٹیسٹ میں چار وکٹیں لینے والے رضا اللہ پر قسمت کی دیوی کیسے مہربان ہوئی؟

ایجسٹن (11 ستمبر 2026): ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے اوور میں انگلش کپتان کو پویلین بھیجنے اور اننگ میں چار وکٹیں لینے والے رضا اللہ کا قومی ٹیم میں انتخاب کیسے ہوا؟

اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے پہلے اوور میں انگلینڈ کے کپتان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیجنے والے اور اننگ میں مجموعی طور پر چار وکٹیں لینے والے نوجوان قومی پیسر رضا اللہ کی بولنگ کے سابق قومی اور انٹرنیشنل کرکٹرز گن گا رہے ہیں۔

رضا اللہ کون ہیں اور قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کیسے ہوئی۔ یہ کہانی مسلسل سخت محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے والے نوجوان کرکٹر کی کرکٹ سے محبت کی عکاس ہے۔

رضا اللہ کی کہانی غربت اور محنت کی آمیزش ہے۔ لڑکپن میں واڑی اپر دیر سے بھائیوں کے ساتھ مردان آئے تو بھائیوں نے کرکٹ کا شوق دیکھ کر انہیں کھیلنے کی آزادی دی۔

سلیکٹرز کی نظروں میں آئے تو نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کا موقع ملا اور وہاں اپنی بولنگ کی تیز رفتاری سے سب کو متاثر کیا۔

رضا اللہ ہمیشہ سے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پرستار اور ان کی طرح تیز رفتار بولنگ کرنا چاہتے تھے۔ نیشنل ٹی 20 کپ میں ہی ٹیم کوچ سے ضد کر کے انہوں نے شعیب اختر کے نمبر ’’14‘‘ والی شرٹ لی، جس پر ٹیم کے سب کھلاڑی انہیں شوبی کہہ کر بلانے لگے۔

کوئٹہ کے ایک ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سابق کوچ عبدالرحمن نے اس ہیرے کو دیکھا تو ایبٹ آباد کے کوچ احمد سید کے ساتھ مل کر رواں برس انہیں پی ایس ایل میں پنڈی کی ٹیم میں شامل کیا۔

اس دوران کوچز نے مشورہ دیا کہ اپنا جارحانہ مزاج قابو میں رکھنا ہے۔ کھیلتے گئے اور راستے بنتے گئے۔ پھر یوں ہوا کہ منزل قریب آگئی۔

قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ اچانک انگلینڈ جانے کا ٹکٹ مل گیا۔ لیکن دوسری طرف رضا اللہ کا پاسپورٹ بھی نہیں بنا ہوا تھا۔

سلیکٹرز نے ٹیم کے لیے منتخب ہونے کی خبر دینے کے لیے رابطے کی کوشش کی مگر نوجوان کرکٹر کا فون بند تھا۔ جس کے بعد مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا۔

ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ اور ویزا کا انتظام کیا گیا اور رضا اللہ انگلینڈ پہنچے جہاں انہیں صرف اسکواڈ کا حصہ بنانے کے بجائے فوری طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔

پھر جوا ہوا سب نے دیکھا رضا نے گیند سنبھالی اور پہلا اوور کرایا جس کی چوتھی گیند پر ٹی 20 کے دوسرے سب سے کامیاب بیٹر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مزید تین کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑائیں۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.