• Home  
  • ڈولفن فورس کیلئے 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا فیصلہ
- پاکستان

ڈولفن فورس کیلئے 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا فیصلہ

 ڈولفن فورس کو پٹرولنگ کے لیے اب 150 سی سی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس کے لیے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہنگی ہیوی بائیکس کی جگہ اب ڈولفن فورس 150 سی سی موٹر سائیکلیں استعمال کرے گی۔ […]

ڈولفن فورس کیلئے 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا فیصلہ

 ڈولفن فورس کو پٹرولنگ کے لیے اب 150 سی سی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس کے لیے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مہنگی ہیوی بائیکس کی جگہ اب ڈولفن فورس 150 سی سی موٹر سائیکلیں استعمال کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے 500 نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کی نئی بائیکس خریدی جائیں گی، جبکہ خریداری کا عمل آئی جی پنجاب کی لاجسٹک اینڈ لاجسٹک برانچ مکمل کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پہلے ہی ڈولفن فورس کے لیے نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کی منظوری دے چکی ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.