• Home  
  • ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان! یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں
- ٹیکنالوجی

ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان! یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں

پشاور : ٹیکس دہندگان اور کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ’کیپرا سہولت‘ موبائل ایپ لانچ کردی، جس سے صارفین کو سیلز ٹیکس سے متعلق مختلف خدمات تک براہ راست ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کے پی آر اے) نے ٹیکس نظام کو شفاف بنانے اور عوام کو سہولت فراہم […]

ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان! یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں

پشاور : ٹیکس دہندگان اور کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ’کیپرا سہولت‘ موبائل ایپ لانچ کردی، جس سے صارفین کو سیلز ٹیکس سے متعلق مختلف خدمات تک براہ راست ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کے پی آر اے) نے ٹیکس نظام کو شفاف بنانے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ’’کیپرا سہولت‘‘ کے نام سے جدید موبائل ایپلی کیشن باقاعدہ طور پر لانچ کر دی ہے۔

ڈی جی کے پی آر اے نے بتایا کہ یہ جدید ایپلی کیشن ’گوگل پلے اسٹور‘ پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے، جبکہ آئی فون صارفین کے لیے اس کا iOS ورژن بھی جلد ایپل ایپ اسٹور پر جاری کر دیا جائے گا۔

یہ ایپلی کیشن کسی بیرونی ادارے کے بجائے کے پی آر اے کی اپنی آئی سی ٹی (ICT) ٹیم نے خود تیار کی ہے۔

کیو آر کوڈ سے رسیدوں کی تصدیق: ایپ کے ذریعے شہری ریسٹورنٹس اور دیگر سروسز کے بلوں پر موجود کیو آر (QR) کوڈ کو اسکین کر کے فوراً بل کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

: اگر کوئی رسید مشکوک یا غیر تصدیق شدہ ہو تو صارف اس ایپ کے ذریعے براہِ راست اس کی رپورٹ درج کرا سکتا ہے۔

شہری ایپ کی مدد سے این ٹی این (NTN) رجسٹرڈ اداروں و کاروباروں کی تصدیق کر سکتے ہیں، نیز اپنی درج کردہ شکایات اور تحفظات کی پیشرفت بھی آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

ڈی جی کے پی آر اے نے مزید بتایا کہ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم شہریوں، ٹیکس دہندگان اور کاروباری طبقے کے درمیان اعتماد اور شفافیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.