• Home  
  • ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
- پاکستان

ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

پشاور : ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا ، آئندہ ہر سال وظیفے میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹرز کی فلاح کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے ماہانہ […]

ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

پشاور : ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا ، آئندہ ہر سال وظیفے میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹرز کی فلاح کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے موجودہ قابلِ ادائیگی وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور 12 جولائی 2021 کے نوٹیفکیشن کے تحت ملنے والی رقم پر لاگو ہوگا۔

حکومت نے فیصلے کے تحت آئندہ ہر سال وظیفے میں 5 فیصد سالانہ اضافے کی بھی منظوری دی ہے، جو اس وقت کی قابلِ ادائیگی رقم اور موجودہ شرائط کے مطابق کیا جائے گا۔

یہ اقدام صوبائی کابینہ کے 56ویں اجلاس (12 اگست 2026) میں لیے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس پر محکمہ خزانہ نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پشاور سمیت کے پی کے تمام خودمختار، نیم خودمختار اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کو اس نوٹیفکیشن سے آراستہ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ڈاکٹروں کو بڑھا ہوا وظیفہ فوری ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.