• Home  
  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا ہوشیار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا
- پاکستان

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا ہوشیار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور : پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحانی مراکز کی مرکزی کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ کرلیا اور 15 شہروں میں انتظامات مکمل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2026 کے امتحانی مراکز کی شفافیت، سیکیورٹی اور کڑی نگرانی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مرکزی کیمروں […]

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا ہوشیار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور : پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحانی مراکز کی مرکزی کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ کرلیا اور 15 شہروں میں انتظامات مکمل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2026 کے امتحانی مراکز کی شفافیت، سیکیورٹی اور کڑی نگرانی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مرکزی کیمروں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت صوبے بھر کے امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

امتحانی مراکز میں نصب کیمروں کا لائیو فیڈ حاصل کرنے اور مرکزی رسائی کے لیے ایک خاص مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے گا، جو امتحان کے دوران سیکیورٹی امور کی مسلسل دیکھ بھال کرے گا۔

پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔

امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے صوبے کے 15 بڑے شہروں میں مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد ، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات اور ڈی جی خان ، ساہیوال، لیہ، بہاولنگر، میانوالی اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.