• Home  
  • ستاون اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا
- پاکستان

ستاون اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

لاہور : کرپشن اور محکمانہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور کے 57 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے 57 اہلکار نوکری سے برخاست کرتے ہوئے اپیلیں بھی مسترد کردیں۔ کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی […]

57 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

لاہور : کرپشن اور محکمانہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور کے 57 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے 57 اہلکار نوکری سے برخاست کرتے ہوئے اپیلیں بھی مسترد کردیں۔

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے کرپشن اور سنگین محکمانہ خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور کے 57 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ کرپشن، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غفلت برتنے پر 57 اہلکاروں کے خلاف یہ سخت محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔

رواں ہفتے منعقدہ “اردل رومز” کے دوران ان تمام 57 اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت کی گئی اور الزامات ثابت ہونے پر کمانڈنٹ ایس پی یو نے تمام اہلکاروں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا حکم بحال رکھا۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں کرپشن، بدعنوانی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.