• Home  
  • صائم ایوب کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر ناصر حسین شدید برہم
- کھیل

صائم ایوب کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر ناصر حسین شدید برہم

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے ویسٹ انڈیز میں سی پی ایل کھیلنے والے صائم ایوب کو ایجبسٹن ٹیسٹ کھلانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ناصر حسین نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ’صفر‘ پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب سے متعلق کہا کہ سچائی یہ ہے کہ صائم […]

صائم ایوب کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر ناصر حسین شدید برہم

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے ویسٹ انڈیز میں سی پی ایل کھیلنے والے صائم ایوب کو ایجبسٹن ٹیسٹ کھلانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ناصر حسین نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ’صفر‘ پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب سے متعلق کہا کہ سچائی یہ ہے کہ صائم ایوب کو یہاں نہیں کھلانا چاہئے تھا، وہ سی پی ایل سے آئے، انہوں نے کچھ عرصے سے فرسٹ کلاس میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی سوچ کیسے ہوسکتی ہے کہ کسی کو دوسری کنڈیشنز سے بلایا جائے اور وہ ان کنڈیشنز میں پرفارم کرسکے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ دوسرے فارمیٹ سے آکر کوئی کیسے ڈیوک بال، رابنسن اور انگلینڈ اٹیک کا مقابلہ کرسکتا ہے، یہ ٹیسٹ کرکٹ کو عزت اور اہمیت نہ دینا ہے، ٹیسٹ کرکٹ تمام فارمیٹ میں سے مشکل ہے، انگلینڈ میں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ دنیا کے ایک حصے سے کھلاڑی کو بلالیتے ہیں اور کہتے ہیں گڈ لک، ماضی میں سہواگ کو بھی یہاں بلایا گیا تھا، یاد ہوگا انہوں نے بھی پیئر لیا تھا۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ سہواگ صائم ایوب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی تھے، صائم انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.