• Home  
  • حکومت کاسرکاری نوکریوں کیلئے عمر کی نئی حد مقرر کرنے کا فیصلہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
- پاکستان

حکومت کاسرکاری نوکریوں کیلئے عمر کی نئی حد مقرر کرنے کا فیصلہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مختلف کیٹیگریز کے امیدواروں کو عمر میں اضافی چھوٹ دی جائے گی۔ جاری اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثا کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی زیادہ سے […]

حکومت کاسرکاری نوکریوں کیلئے عمر کی نئی حد مقرر کرنے کا فیصلہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مختلف کیٹیگریز کے امیدواروں کو عمر میں اضافی چھوٹ دی جائے گی۔

جاری اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثا کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔ تاہم وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے مسلسل 2 سال کی سرکاری سروس مکمل کرلی ہے، ان کیلئے عمر کی بالائی حد 50 سال ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن سرکاری آسامیوں کیلئے پہلے ہی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم مقرر ہے، ان پر نئی عمر کی رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق امیدواروں کو عمر کی حد میں اس کے علاوہ مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ عمر میں دی گئی نئی رعایت نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے 3 سال تک نافذ العمل رہے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.