پشاور (10 ستمبر 2026): پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کے تحت سرکاری ملازمین کو بڑی سہولت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صحت کارڈ پلس پروگرام کو مزید منظم، موثر اور دیرپا بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت مہنگے علاج کی کوریج بڑھانے اور سروس ریٹس میں اضافے اور صحت کارڈ کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے ٹاپ اَپ ہیلتھ پیکج متعارف کرانے کی تجاویز دی گئیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم سر فہرست ترجیحات ہیں۔ بنیادی صحت مراکز کی اصلاحات اور جدت لانے کا مقصدعوام کو صحت کی سہولتیں ان دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کو بہترین صحت سہولتوں کی فراہمی حتمی ہدف ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ صحت اورتعلیم کے امور بر وقت نمٹائے جائیں، تاخیر کی گنجائش نہیں جب کہ صحت کارڈ سہولت کے غلط استعمال کا سدباب کیا جائے۔

