• Home  
  • ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
- پاکستان

ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی

کراچی: سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی ہے، ایک اور طیارہ بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایئر سیال کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں مزید 18 جہاز شامل کیے جائیں گے، کمپنی نے غیر ملکی ایوی […]

ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی

کراچی: سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی ہے، ایک اور طیارہ بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ایئر سیال کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں مزید 18 جہاز شامل کیے جائیں گے، کمپنی نے غیر ملکی ایوی ایشن کمپنی سے 19 جہازوں کی ڈیل کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئر سیال کے اس نئے طیارے کی شمولیت سے جہازوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، پی آئی اے کے بعد ایئر سیال جہازوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آ گئی۔

ایئر سیال کا 12 واں ایئر بس 320 طیارہ گزشتہ رات بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا ہے، جس کو ایئر لائن ڈومیسٹک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کے لیے استعمال کرے گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے 32 جہازوں کے ساتھ پہلے، ایئرسیال 12 جہازوں کے ساتھ دوسرے، ایئر بلو 11 جہازوں کے ساتھ تیسرے، اور فلائی جناح 9 جہازوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سائوتھ ایئر 2 اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ترجمان ایئر سیال کے مطابق انتظامیہ نے مزید طیارے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روٹس میں اضافے کے پیش نظر ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیاروں کو خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، نئے جہازوں کی آمد سے نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.