• Home  
  • ’منی ہارٹ اٹیک آ گیا تھا‘ بلال عباس خان کے وائرل شوٹ پر مداحوں کا ردعمل
- شوبز

’منی ہارٹ اٹیک آ گیا تھا‘ بلال عباس خان کے وائرل شوٹ پر مداحوں کا ردعمل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور مقبول اداکار بلال عباس خان ایک دلکش شادی کے تھیم پر مبنی فوٹوشوٹ میں نظر آئے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ اسکرین سے کچھ ماہ دور رہنے کے بعد اداکار بلال عباس نے حال ہی میں ‘ریپبلک بائے عمر فاروق’ کے لیے […]

’منی ہارٹ اٹیک آ گیا تھا‘ بلال عباس خان کے وائرل شوٹ پر مداحوں کا ردعمل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور مقبول اداکار بلال عباس خان ایک دلکش شادی کے تھیم پر مبنی فوٹوشوٹ میں نظر آئے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

اسکرین سے کچھ ماہ دور رہنے کے بعد اداکار بلال عباس نے حال ہی میں ‘ریپبلک بائے عمر فاروق’ کے لیے ایک برانڈ شوٹ میں حصہ لیا۔ اس نکاح تھیم والے فوٹوشوٹ میں انہیں ایک روایتی دولہا کے روپ میں تیار کیا گیا تھا۔

نکاح کا یہ سیٹ ایک خوبصورت مسجد میں لگایا گیا تھا۔ بلال عباس نے چاندی کے ستارے کے کام سے آراستہ سادہ سفید شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ دلہن آف وائٹ اور سلور رنگ کے لہنگے میں ملبوس تھیں۔ اس شوٹ میں دلہا اور دلہن کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

پورے شوٹ کے دوران بلال عباس مسکراتے نظر آئے اور انہوں نے انتہائی مہارت سے سچے دولہا کے روپ کو مجسم کیا۔ ان کے دلکش انداز اور سکرین پر موجودگی نے اس فوٹوشوٹ کو فوری طور پر انٹرنیٹ پر وائرل کر دیا۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ردعمل کا تانتا بندھ گیا، جہاں ابتدائی طور پر بہت سے صارفین یہ سمجھے کہ اداکار نے واقعی شادی کر لی ہے۔

ایک صارف نے لکھا ’شروع میں تو ہارٹ اٹیک ہی دے دیا تھا، ایک اور صارف نے کہا میرا دل ابھی بھی بہت تیز دھڑک رہا ہے، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ کیا صرف مجھے ہی ایسا لگا یا باقی بھی یہی سمجھے کہ انہوں نے اپنے نکاح کی ویڈیو جاری کر دی ہے؟

جبکہ دیگر مختلف مداحوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تو منی ہارٹ اٹیک آ گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلال عباس خان اپنے سپر ہٹ ڈراموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ ’میری زندگی ہے تو‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.