• Home  
  • ایک کھرب 120 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہو گیا، خوردنی تیل کمپنی سمیت 108 کمپنیوں کے مالکان ایف آئی اے طلب
- پاکستان

ایک کھرب 120 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہو گیا، خوردنی تیل کمپنی سمیت 108 کمپنیوں کے مالکان ایف آئی اے طلب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کھربوں روپے کے ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ایف آئی اے کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم میں ڈائریکٹراسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اور انسپکٹر شامل ہیں، […]

ایک کھرب 120 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہو گیا، خوردنی تیل کمپنی سمیت 108 کمپنیوں کے مالکان ایف آئی اے طلب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کھربوں روپے کے ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ایف آئی اے کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ٹیم میں ڈائریکٹراسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اور انسپکٹر شامل ہیں، ایف آئی اے 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری تحقیقات کر رہی ہے، جو سینیٹ کی سب کمیٹی برائے داخلہ کی سفارش پر شروع کی گئی ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خوردنی تیل کی نجی کمپنی کو قانونی نوٹس جاری کر دیا، مالاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں امپورٹڈ مٹیریل پر ٹیکس چوری کا الزام ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں پر درآمدی سامان کی مد میں 1 ہزار 120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا الزام ہے۔

ابتدائی طور پر 389 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث 108 کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ایف آئی اے نے خوردنی تیل کمپنی کے مالکان اور منیجنگ ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے، کمپنی انتظامیہ کو آج صبح 10 بجے ایف آئی اے اسلام آباد زون میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

کمپنی کو فیکٹری کا تمام ریکارڈ اور ایس ای سی پی رجسٹریشن دستاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمپنی سے اب تک کے تمام درآمدی سامان اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

حوالہ ہنڈی یا دیگر ذرائع سے کی گئی ادائیگیوں، کسٹمز کے ریکارڈ کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر نوٹس کی تعمیل نہیں کی گئی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.