• Home  
  • پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی
- کھیل

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی

پورٹسمتھ: برطانیہ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی، انتہا پسند تنظیم کے 30 افراد ہوٹل کے باہر احتجاج کے لیے اکٹھے ہو گئے۔ یہ ناخوش گوار واقعہ منگل کے روز پورٹسمتھ میں پیش آیا، پاکستان انڈر انیس کرکٹ ٹیم ہوٹل پہنچنے پر سوشل میڈیا پر پناہ گزینوں کی […]

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی

پورٹسمتھ: برطانیہ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی، انتہا پسند تنظیم کے 30 افراد ہوٹل کے باہر احتجاج کے لیے اکٹھے ہو گئے۔

یہ ناخوش گوار واقعہ منگل کے روز پورٹسمتھ میں پیش آیا، پاکستان انڈر انیس کرکٹ ٹیم ہوٹل پہنچنے پر سوشل میڈیا پر پناہ گزینوں کی آمد کی جھوٹی افواہ چل گئی تھی، جس پر انتہا پسند تنظیم ’یو کے ریفارمز‘ کے کارکن ہوٹل کے باہر اکٹھے ہو گئے۔

ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوِک، جنھیں ہوٹل کے عملے اور وہاں جمع ہجوم کے درمیان معاملہ سلجھانے کے لیے بلایا گیا تھا، نے نے کہا کہ یہ مظاہرہ بڑی غلطی تھی۔

کونسلر جارج میڈوک کا کہنا تھا کہ جب وہ وہاں پہنچے اور ہوٹل کے منیجر سے بات کی، تو منیجر نے بتایا کہ ہوٹل پاکستان کی انڈر 21 کرکٹ ٹیم کے ارکان کی میزبانی کر رہا ہے، جو برطانیہ کے دورے پر ہیں اور میریٹ ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، ہوٹل انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کی بکنگ کے ثبوت بھی دکھائے۔

کونسلر نے واضح کیا کہ یہ کرکٹرز کے خلاف مظاہرہ نہیں تھا، جب کہ مقامی پولیس نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ہوٹل کے باہر کوئی مجرمانہ کاروائی نہیں ہوئی ہے، پولیس سے بات چیت کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.