• Home  
  • قومی ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم ہوگئے
- کھیل

قومی ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم ہوگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے قومی کرکٹرز کی تکنیکی خامیوں سے متلعق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بیٹنگ کرنا سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے‘۔ انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بلے باز خراب کارکردگی کے باعث پہلی اننگز میں 133 رنز […]

قومی ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم ہوگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے قومی کرکٹرز کی تکنیکی خامیوں سے متلعق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بیٹنگ کرنا سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے‘۔

انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بلے باز خراب کارکردگی کے باعث پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر چلتے بنے۔

محمد یوسف نے پاکستانی کرکٹرز کی بیٹنگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’بلے باز گیند آنے سے پہلے ہی مسلسل اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہے، جس کے باعث وہ گیند کی لائن اور لینتھ کو درست طور پر جج نہیں کرسکے‘۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر بلے باز گیند آنے سے پہلے سینہ کھول کر مسلسل آگے پیچھے ہوتے رہیں تو وہ لائن اور لینتھ کا اندازہ نہیں لگا سکتے اور نتیجتاً جسم سے دور جا کر شاٹس کھیلتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی آج کی بیٹنگ پر ایک ہی جملہ کہا جا سکتا ہے کہ ’سیکھو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے‘۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.