چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حاصل شدہ محصولات، ٹیکس اہداف اور ریکوری کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ٹیکس ادائیگی میں ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر اور معاملات کو صرف فائل ورک تک محدود رکھنے والے افسران کو وارننگ جاری کی گئی۔
اجلاس کے دوران ای انوائس، الیکٹرانک مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ٹیکس نظام کے مؤثر نفاذ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی۔
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، جبکہ ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس بیس میں توسیع ہی پائیدار ریونیو گروتھ کی بنیاد ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ زیر التوا عوامی شکایات پر باقاعدگی سے فیڈ بیک حاصل کرنے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

