• Home  
  • پسوڑی نے یو ٹیوب پر’’ پسوڑی‘‘ ڈال دی
- شوبز

پسوڑی نے یو ٹیوب پر’’ پسوڑی‘‘ ڈال دی

اکستانی موسیقی کی دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔   کوک سٹوڈیو کا یہ مقبول گانا یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستان میں تیار کردہ میوزک ویڈیو بن گیا ہے۔  کوک سٹوڈیو نے اتوار کو انسٹاگرام پر […]

پسوڑی نے یو ٹیوب پر’’ پسوڑی‘‘ ڈال دی

اکستانی موسیقی کی دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

  کوک سٹوڈیو کا یہ مقبول گانا یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستان میں تیار کردہ میوزک ویڈیو بن گیا ہے۔

 کوک سٹوڈیو نے اتوار کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے گانے کو سننے، اس کے ساتھ گنگنانے اور اسے اپنا بنانے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

 علی سیٹھی اور شائے گل کی آواز میں ’پسوڑی‘ 7 فروری 2022 کو کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا، گانے نے تقریباً 4 سال اور 7 ماہ میں یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا۔

 ’پسوڑی‘ کی غیر معمولی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے سال یہ اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا پاکستانی گانا تھا۔

  آج بھی یہ علی سیٹھی اور شائے گل دونوں کے اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانوں میں سرفہرست ہے، جہاں اسے تقریباً 40 کروڑ 50 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

 کوک اسٹوڈیو نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں علی سیٹھی، شائے گل اور گانے کے پروڈیوسرز ذوالفقار خان المعروف ذلفی اور عبداللہ صدیقی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 ’پسوڑی‘ ریلیز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوگیا تھا، اس گانے کے متعدد کورز پاکستان، بھارت اور برصغیر سے باہر بھی بنائے گئے، جبکہ اسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.