کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے ساتھ والی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے دوسری عمارت کو فرسٹ فلور سے لپیٹ میں لیا، تاہم پہلی فیکٹری کی عمارت کا بڑا حصہ گرنے کے باعث آگ کی شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے۔
آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جس پر قابو پانے میں مزید 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں، کولنگ کا عمل بھی آئندہ ایک یا دو روزتک جاری رہ سکتا ہے۔
فائر فائٹرز کو امدادی کاموں میں پانی کی کمی کاسامنا نہیں ہوا، فوم کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
انچارج ریسکیو1122یسریٰ علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر 50 فیصد قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آگ لگنے کی اطلاع پونے دوپہر ایک بجے ملی تھی، آپریشن کے دوران 3 افراد کی حالت خراب ہوئی تھی۔

