• Home  
  • بل بھی دیں، مہنگی گیس بھی خریدیں! شہری دہری مشکل میں
- پاکستان

بل بھی دیں، مہنگی گیس بھی خریدیں! شہری دہری مشکل میں

  شہر بھر میں مہنگائی کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ جاری ہے۔ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود شہریوں کو مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی […]

بل بھی دیں، مہنگی گیس بھی خریدیں! شہری دہری مشکل میں

  شہر بھر میں مہنگائی کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ جاری ہے۔

سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود شہریوں کو مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی ایل پی جی 420 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گھروں میں گیس دستیاب نہیں اور دوسری جانب گیس کے بل باقاعدگی سے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنا ان کی مجبوری بن چکا ہے۔

شہریوں کے مطابق مارکیٹ میں کسی بھی جگہ ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ بھی شدید متاثر کردیا ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر کارروائی کی جائے اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.