• Home  
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ و طالبات کو بڑی سہولت دے دی
- پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ و طالبات کو بڑی سہولت دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ای بائیکس سکیم کے تحت طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے سکوٹی ڈرائیونگ سکولز اور خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دئیےگئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ای بائیک سکیم سے مستفید ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے 5،5 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز قائم کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او […]

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ و طالبات کو بڑی سہولت دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ای بائیکس سکیم کے تحت طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے سکوٹی ڈرائیونگ سکولز اور خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دئیےگئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ای بائیک سکیم سے مستفید ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے 5،5 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر تمام ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز میں سکوٹی لائسنس کے لیے الگ کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق سکوٹی لائسنس کے حصول کے لیے طلبہ و طالبات صرف اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

لاہور میں آبشار ڈرائیونگ سکول، لبرٹی خدمت مرکز، گریٹر اقبال پارک، ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ پر سکوٹی ٹریننگ سکول قائم کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق ایل او ایس فیروزپور روڈ پر صرف خواتین کو مفت سکوٹی چلانے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ اب تک 8 ہزار 220 خواتین نے کار ڈرائیونگ جبکہ 7 ہزار 290 خواتین نے سکوٹی چلانے کی مفت تربیت حاصل کی ہے۔ رواں سال 1629 خواتین نے ڈرائیونگ سکولز سے تربیت مکمل کی۔

سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے ہزاروں خواتین بااعتماد ڈرائیور بن چکی ہیں۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دے کر انہیں خودمختار اور بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سکوٹی سکولز میں خواتین کو “ویمن ٹو ویمن” سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں خواتین کے لیے سکوٹی کی تربیت کے 5 جبکہ گاڑی چلانے کی تربیت کے لیے 12 ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ خواتین بااختیار ہوں گی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی، جبکہ معاشرتی اور سماجی ترقی کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.